پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سری لنکا کے لیے بھیجی جانے والی اس کی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑا کر رہا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ گزشتہ ساٹھ گھنٹوں سے بھارتی کلیئرنس کا منتظر ہے، جس کے باعث امدادی مشن میں تاخیر ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے اٹھالیس گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ عمل تھی، کیونکہ وہ صرف چند گھنٹوں کے لیے تھی اور واپسی کے سفر کے لیے موزوں اجازت بھی موجود نہیں تھی۔ اس صورتحال نے سری لنکا کے برادر عوام کے لیے ہنگامی امدادی مشن کو شدید متاثر کیا ہے۔