انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطار دوئم آج ختم ہوگئی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ نے آج (بدھ) تبوک میں اختتامی تقریب میں پاکستان کی طرف سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سعودی عرب کے اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے۔
مشق میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور سعودی فوج کی لڑاکا ٹیموں نے حصہ لیا۔مشق میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مشترکہ مہارت کو بڑھانے اور مربوط تربیت کے ذریعے حکمت عملی کی مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا تھا۔اس مشق نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوج کی سطح پر گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد کی۔