سیکورٹی اور ہرپاکستانی شہری کا تحفظ پاک فوج کیلئے اولین ترجیح ہے:فیلڈ مارشل

سیکورٹی اور ہرپاکستانی شہری کا تحفظ پاک فوج کیلئے اولین ترجیح ہے:فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ علاقائی سالمیت سکیورٹی اورہر پاکستانی شہری کا تحفظ پاک فوج کیلئے اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ27کے شرکاء کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی حمایت یافتہ عسکریت پسندی اور معلومات پر مبنی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سلامتی کا تحفظ کر رہے ہیں۔

سید عاصم منیر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی حمایت کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مربوط قومی کوششیں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --