پاکستان کا فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

پاکستان کا فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

یہ اظہارِ یکجہتی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، خصوصاً فلسطینی مسئلے پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کو کرب اور بے یقینی کے ساتھ دیکھ رہی ہے، جو فلسطینی عوام پر ناقابلِ بیان مصائب مسلط کر رہی ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ایسے غیر انسانی حالات میں بھی فلسطینیوں کی غیر معمولی ثابت قدمی عالمی برادری سے اسی عزم اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بڑا فیصلہ کن ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام سے کیے گئے وعدوں کو اب عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان عزت، انصاف، حقِ خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --