بین الاقوامی قرأت مقابلہ: مختلف ممالک سے قاری پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے

بین الاقوامی قرأت مقابلہ: مختلف ممالک سے قاری پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے

بین الاقوامی مقابلہ قرأت میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے قرا ء پاکستان پہنچنے لگے ہیں۔چاڈ سے قاری احمد، صومالیہ سے قاری عبدالقادر ابدی وہاب ادن اور گھانا سے قاری ابوالمال سواللہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے افسران نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔مقابلے میں شرکت کے لیے آج اور کل مزید انٹرنیشنل ججز اور قراء کی آمد جاری رہے گی، جن میں مصر سے قاری الشیخ ڈاکٹر حمد اللہ حفیظ محمد ابرہیم، بحرین سے قاری حمزہ معیز احمد علی، اردن سے قاری احمد بکری حسن نواسرہ اور دیگر شامل ہیں۔انٹرنیشنل مقابلہ قرأت وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام 24 تا 27 نومبر اسلام آباد میں جاری رہے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --