دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرا بی نے کہا ہے کہ پاکستان نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی پشت پناہی کے باعث افغان انتظامیہ کے رویّے کے جواب میں سرحدی گزرگاہیں بند کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ تمام تجارت معطل کر دی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرحدی گزرگاہوں کے نہ کھلنے کی ذمہ داری افغان طالبان پر عائد ہوتی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ افغان طالبان کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہند اور ان سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت فوری طور پر روکنا ہوگی۔