اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ٕارشد ندیم نے طلائی جبکہ یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ٕارشد ندیم نے طلائی جبکہ یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ ہم وطن یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر  رہی جبکہ  چوتھی باری میں انہوں نے77.06 میٹر کی تھرو کی۔

 

ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل جیت گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ارشد اولمپک اور ایشین چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --