ماسکو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے غیر رسمی ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ علاقائی تعاون کی ترجیحات اور خطے کی مجموعی صورتحال بھی ملاقات کا حصہ رہی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک نے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔