پاکستان اور قطر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے اقتصادی ، دفاعی اور زرعی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے دوحہ میں ایک اہم ملاقات کی ۔
ملاقات میں فریقین نے دفاع، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ۔قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان کی زرعی ، اقتصادی اوردفاعی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے ۔