آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ تھا، احسن اقبال

آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ تھا، احسن اقبال

وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 27ویں  آئینی ترمیم نے ملک میں جمہوریت اور عدالتی نظام دونوں کو مضبوط کیا ہے۔آج نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کو اس کے حقیقی جذبے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ تھا جو دو بڑی سیاسی جماعتوں نے دستخط کیا تھا اور اس سے عدالتی فعال کردار کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سپریم کورٹ اپنے بنیادی فرائض پر توجہ مرکوز کرے گی۔

وزیر نے کہا کہ دفاعی افواج میں جوائنٹ کمانڈ کا قیام موجودہ دور کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیا دفاعی ڈھانچہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور کچھ حلقوں کی تنقید سیاسی نوعیت کی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --