اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان دہشت گردوں کو انٹیلی جنس بیورو اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔دوران تفتیش خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اورفتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی۔اس واقعہ میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا ہے، جس میں آپریشنل کمانڈر اپنے تین دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار ہو چکے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔