وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں صوبائی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھتہ خوری، سونے کی سمگلنگ، ہنڈی اورحوالہ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں صوبے میں ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔