مسلح افواج سرحدوں، فضائی حدود اور سمندروں کے دفاع میں ایک نیا باب لکھ رہی ہیں۔ خواجہ آصف

مسلح افواج سرحدوں، فضائی حدود اور سمندروں کے دفاع میں ایک نیا باب لکھ رہی ہیں۔ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی 27ویں آئینی ترمیم سے نہ صرف عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی ہو گی بلکہ آئینی معاملات کو منصفانہ طریقے سے حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور اس کے اختیارات پرقبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئینی راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سرحدوں، فضائی حدود اور سمندروں کے دفاع میں ایک نیا باب لکھ رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --