پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹی20 سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹی20 سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹی20 سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور زمبابوے حصہ لیں گے۔ سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا اور تمام سات میچز بشمول فائنل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔تمام میچز کا پہلا گیند 6 بجے شام مقامی وقت کے مطابق پھینکی جائے گی۔تین ملکی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان منگل، 18 نومبر کو ہوگا۔ ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور اس کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں 29 نومبر بروز ہفتہ فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیریز کے شیڈول کے مطابق:
18 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے
20 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا
23 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے
25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا

-- مزید آگے پہنچایے --