دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری نے "اڑان پاکستان” کے حوالے سے ایک تاریخی آکسفورڈ اعلامیہ منظور کر لیا ہے، جس میں پاکستان کو کھربوں ڈالر مالیت کی علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے اجتماعی تعاون کا عزم کیا گیا ہے۔لندن میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے "اڑان پاکستان” کے نفاذ کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ "اڑان پاکستان” کانفرنس میں 27 معروف بینالاقوامی جامعات اور 33 عالمی اداروں کے 100 سے زائد ممتاز مندوبین نے شرکت کی۔کانفرنس کا مرکزی نکتہ "آکسفورڈ اعلامیہ” کی متفقہ منظوری تھی، جس میں کہا گیا: ہم، اڑان پاکستان کانفرنس کے شرکاء، یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کی کہانی محدود امکانات کی نہیں، بلکہ ایک ایسے عزم و وعدے کی ہے جو ابھی حقیقت بننا باقی ہے۔