وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس "سی او پی 30” میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئی ہیں۔وہ اس موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کریں گی اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔ان کے ہمراہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی موجود ہیں۔اپنے خطاب میں مریم نواز پنجاب کے ماحولیاتی بہتری کے وژن اور اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالیں گی۔ وہ ایک پائیدار اور ماحولیاتی طور پر مضبوط پنجاب کے اپنے وژن، الیکٹرک وہیکل پالیسی، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات پر بھی اظہارِ خیال کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنے دورے کے دوران عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کے سربراہان اور ماہرین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔