ستائیسویں آئینی ترمیم آج(ہفتہ) سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔یہ ترمیم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے مجوزہ آئینی ترمیم قانون و انصاف کے بارے میں سینیٹ کی قائد کمیٹی کو جائزے کیلئے بھیج دی ہے۔انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ قانون و انصاف کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کو بھی اس کارروائی کا حصہ بنائیں اور مجوزہ بل پر ان کی رائے لیں۔انہوں نے کہا دونوں کمیٹیاں بل پر تفصیلی غور و خوض کیلئے مشترکہ اجلاس بلائیں اور رپورٹ ایوان میں پیش کریں۔