ملتِ اسلامیہ کے عظیم شاعر، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 148ویں سالگرہ آج پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔علامہ محمد اقبال، جنہیں شاعرِ مشرق کے لقب سے جانا جاتا ہے، 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فکرانگیز شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔
1930 میں اپنے تاریخی خطبۂ الہٰ آباد میں علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کا تصور پیش کیا، جس نے حصولِ پاکستان کے مقصد کو واضح سمت عطا کی۔یومِ اقبال کے موقع پر ریڈیو پاکستان نے خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں جن میں علامہ اقبال کی شاعری، افکار اور خدمات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔