وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں میرٹ کے فروغ اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔کوئٹہ میں نیشنل یوتھ کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے سے صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے اصل بیانیے کو مضبوط کریں اور معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیں۔بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔