وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔فیصل آباد میں نئے تزئین و آرائش شدہ ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ شالیمار ایکسپریس کی نئی کوچز جلد عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے جس کا افتتاح کل کیا جائے گا، جبکہ کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں کے تزئین شدہ اسٹیشنز کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔