نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری کو واضح مقصد، اسٹریٹجک بصیرت اور عالمی سطح پر فعال روابط کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کی جامع بریفنگ کے دوران دیں۔
بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور متعلقہ افسران نے نائب وزیراعظم کو خطے کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔