نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ غزہ کی حالیہ صورتحال پر منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔یہ اجلاس ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں ہو رہا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
استنبول ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم کا استقبال وزارتِ خارجہ ترکیہ کے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول سفیر احمد جمیل میروغلو اور پاکستان کے سفارتخانے کے حکام نے کیا۔