سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا ایک لازمی ستون اور جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔بین الاقوامی دن برائے خاتمہ جرائم کے خلاف صحافیوں کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے مقبوضہ بھارتی کشمیر اور فلسطین میں صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو مسلح افواج اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نشانہ بنانا انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور آزادی صحافت کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔