بھارتی حزب اختلاف نے ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیانات پر مودی حکومت کی شدید تنقید کی

بھارتی حزب اختلاف نے ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیانات پر مودی حکومت کی شدید تنقید کی

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیان دینے پر مودی حکومت کی سخت تنقید کی، جو آپریشن سندور سے متعلق تھا۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی بزدل ہیں اور ان کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ اگر نریندر مودی میں ہمت ہے تو انہیں عوام کے سامنے یہ کہنا چاہیے کہ امریکی صدر کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی یہ انکار نہیں کر سکتے کہ انہوں نے آپریشن سندور کو روکنے کی درخواست کی تھی۔
کانگریس کی رہنما سپریہ شرینیٹے نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سات طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے دلیل دی کہ نریندر مودی کی خاموشی اس حقیقت کا اعتراف ہے۔سپریہ شرینیٹے نے کہا کہ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت خوفزدہ ہیں اور بھارت کی عزت مودی کی بزدلی کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --