وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج لاہور میں ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب کو ملک کی بہتری کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ متحد رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادتوں نے اتحاد کے ذریعے ہر محاذ پر پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین بھی رہنے والے محسن نقوی کو جنوبی افریقہ کے خلاف جیتے گئے ٹی20 سیریز پر مبارکباد دی۔