پیپرا آزاد ماہرین پول سرکاری خریداری میں شفافیت کو فروغ دے گا، ایم ڈی پیپرا

پیپرا آزاد ماہرین پول سرکاری خریداری میں شفافیت کو فروغ دے گا، ایم ڈی پیپرا

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور اقبال ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ سینٹر،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے اشتراک سے پبلک پروکیورمنٹ اور کنٹریکٹ مینجمنٹ کے چار ماہ پیشہ ورانہ ڈپلومہ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، اس پروگرام نے سرکاری شعبے کے افسران کو خریداری کے قوانین، ای پروکیورمنٹ اور معاہداتی امور میں مہارت فراہم کی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا حسنات احمد قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق پیپرا اصلاحات اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پروکیورمنٹ ٹریننگ کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، جو پروکیورمنٹ کے حوالے سے تربیتی معیار کو جامع، یکساں اور انتہائی مفید بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ایم ڈی پیپرا نے اعلان کیا کہ جامعات کے ساتھ مل کرجلد ہی پروکیورمنٹ ماسٹرز ڈگری پروگرام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ سرکاری شعبے میں تربیت یافتہ ماہرین کی مستقل فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپرا تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ ٹیکنالوجی کے ذریعےحاصل ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو تقویت دی جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ پیپرا وفاقی اداروں کی معاونت کے لیے آزاد ماہرین کا پول تشکیل دے رہا ہے، جو شکایات کے آزادانہ ازالے اور نگرانی کے ذریعے شفافیت اور انصاف کو فروغ دے گا۔ ایم ڈی پیپرا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی، پالیسی سازی اور جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے پروکیورمنٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایم ڈی پیپرا حسنات احمد قریشی اور جنرل منیجر آئی ای ڈی سی نسٹ محمد علی نے شرکاء کو اسناد پیش کیں اور انہیں اپنے متعلقہ اداروں میں اصلاحات نافذ کرنے اور خریداری کے عمل کوجدید، شفاف اور پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنے کی تلقین کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --