پاکستان اور افغانستان نے استنبول میں مذاکرات کے تازہ ترین دور کے بعد جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترکیہ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق جمعرات کو استنبول میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عمل درآمد کے مزید طریقوں پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا جائے گا۔تمام فریقوںنے نگرانی اور تصدیق کا ایک ایسا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے جو امن برقرار رکھنے اور خلاف ورزی کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کرنے کو یقینی بنائے گا۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ اور قطر ثالث کی حیثیت سے پائیدارامن اور استحکام کیلئے دونوں فریقوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔
 
             
                                         
                                        