پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں عام شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون سمیت حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے کو یقینی بنائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --