فرنٹیئر کورس خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے وزیرستان کے سلیمان خیل قبیلے کے لیے مختلف سماجی فلاحی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔منصوبوں میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ علاقے میں مکمل کیا گیا ہے، جبکہ زرمیلان اور خان کوٹ کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔خان کوٹ میں ایک میڈیکل سینٹر قائم کیا گیا ہے جو اب مکمل طور پر فعال ہے۔یہ کلینک بنیادی صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں ادویات، ابتدائی طبی امداد اور بنیادی علاج شامل ہیں۔