وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامع، شراکتی اور مؤثر جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مقامی حکومتوں کو فعال بنانے کی ضرورت اجاگر کی اور کہا کہ اس کے لیے مالی وسائل کا پیشگی تعین اور واضح اختیارات لازمی ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے کمیٹی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ فیصلہ سازی زیادہ مؤثر اور شفاف ہو سکے۔