مصر، اردن اور سعودی عرب کا پاکستانی مسلح افواج پر پختہ اعتماد 

مصر، اردن اور سعودی عرب کا پاکستانی مسلح افواج پر پختہ اعتماد 

مصر، اردن اور سعودی عرب کی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔یہ اعتماد پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان اہم عرب ممالک کے تاریخی دورے کے دوران سامنے آیا۔ان ممالک کے دورے کو کامیاب فوجی سفارت کاری کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف اقدامات، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے موضوعات پر اہم مذاکرات کیے گئے۔
فیلڈ مارشل کے اس دورے کو مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی ایک مضبوط علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ان دوروں سے پاکستان کے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سیکورٹی کے فروغ میں اہم کردار اجاگر ہوا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فعال فوجی سفارت کاری پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی وقار اور حیثیت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔مارکہِ حق کے بعد یہ دورے پاکستانی فوج کی عالمی سطح پر نئی قوت اور وقار کے ساتھ ابھرتے کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --