کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے تاکہ بھارت اور بین الاقوامی برادری کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ وہ نئی دہلی کی غیر قانونی قبضے کی پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

یہ اقدام آل پارٹی حریت کانفرنس (APHC) کی کال پر کیا جا رہا ہے اور مختلف دیگر تنظیمیں بھی اس کی حمایت کر رہی ہیں۔

APHC اور دیگر آزادی پسند گروپوں کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کی تاریخ کے تاریک ترین دن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسی دن 1947 میں بھارتی افواج نے تقسیم کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف اس خطے پر قبضہ کر لیا۔

یہ دن کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --