سپریم کورٹ آف پاکستان اور چین نے عدالتی وفود کے تبادلے اور تعاون کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔یادداشت پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس اور صدر جسٹسZhang Jun نے دستخط کئے۔اس اشتراک کا مقصد عدالتی نظام میں باہمی ہم آہنگی کا فروغ اور مصنوعی ذہانت، سائبر کرائم اور بین الاقوامی تجارت کے قانون میں سہولت فراہم کرنا ہے۔