پاکستان ریلوے کو جدید اور مؤثر ادارہ بنانے کا عزم: حنیف عباسی

پاکستان ریلوے کو جدید اور مؤثر ادارہ بنانے کا عزم: حنیف عباسی

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریلوے کو ایک جدید، منظم اور مؤثر سروس فراہم کرنے والے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ وزراء کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایم ایل-1 (مین لائن ون) پاکستان ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو مسافروں کی 80 فیصد اور مال برداری کی 90 فیصد ضروریات پوری کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل-1 کی اپ گریڈیشن نہ صرف ریلوے کی استعداد کار میں اضافہ کرے گی بلکہ خطے میں رابطوں کے نئے دروازے کھولے گی۔
وفاقی وزیر نے ایم ایل-2 کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، جو ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے کوریڈور کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وسط ایشیائی ممالک کو پاکستان کی بندرگاہوں سے جوڑنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔حنیف عباسی نے مزید بتایا کہ ایم ایل-3، جو کوئٹہ کو تفتان سے ملاتی ہے، کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور پاک۔ایران ریلوے رابطے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --