آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 244 رنز بنائے، آسٹریلیا نے 245 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں پورا کر دیا، ایشلے گارڈنر 104 اور انابیل سدرلینڈ 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔اندور میں انگلش ٹیم نے شروعات اچھی کیں، اوپنر ٹیمی بیومونٹ نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دوسرے اینڈ سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، مڈل میں ایلس کیپسے نے 38 رنز بنائے، یوں انگلینڈ کا اسکور 9 وکٹ پر 244 رنز رہا۔
انابیل سدرلینڈ نے 3، سوفی مولینیوکس اور ایشلے گارڈنر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔245 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 3 وکٹیں 24 رنز پر گر گئیں، بیتھ مونی بھی 20 رن بنا کر 68 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔اس موقع پر انابیل سدرلینڈ اور ایشلے گارڈنر نے ٹیم کو سنبھالا، ایشلے گارڈنر نے شاندار سنچری مکمل کی، دونوں نے 41ویں اوور میں ہدف 4 وکٹ پر پورا کر دیا۔ ایشلے گارڈنر 104 اور انابیل 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔