وزیرِاعظم شہباز شریف نے ساناے تاکائچی کو جاپان کی وزیرِاعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (X) پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان، وزیرِاعظم ساناے تاکائچی کے ساتھ قریبی اشتراک کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
