ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: رامین شمیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل بیٹنگ میں غلطیوں کا اعتراف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: رامین شمیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل بیٹنگ میں غلطیوں کا اعتراف

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسپنر رامین شمیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے ایک بارش سے متاثرہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور اگلے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف درپیش چیلنج پر کھل کر بات کی۔

رامین نے کہا کہ بارش کے باعث میچ کا منسوخ ہونا افسوسناک ہے کیونکہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا:

"جی ہاں، ظاہر ہے کہ بارش ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ بدقسمتی سے ہم افسردہ ہیں کیونکہ انگلینڈ کے خلاف ہم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اُترے تھے۔”

جنوبی افریقہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے رامین شمیم نے حریف ٹیم کی فارم کو سراہا اور خبردار کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز اپنائیں گے۔

"جنوبی افریقہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے۔ اُن کی کپتان لورا وولوارٹ زبردست فارم میں ہیں، اور دی کلارک نے بھارت اور شاید بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دو میچ وننگ اننگز کھیلیں۔”

پریس کانفرنس کا سب سے اہم پہلو پاکستان کی بیٹنگ لائن پر خوداحتسابی کا اظہار تھا۔

"ہمیں معلوم ہے کہ ہماری بیٹنگ نہیں چل رہی۔ ہم بیٹنگ آرڈر میں غلطیاں کر رہے ہیں، اور شاٹ سلیکشن میں بھی درست فیصلے نہیں لے پا رہے۔”

انہوں نے آخر میں میڈیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھ رہی ہے اور اگلے میچ — جنوبی افریقہ کے خلاف اہم مقابلے — کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --