ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث سردی کا احساس بڑھ سکتا ہے۔

ادھر بالائی خیبرپختونخوا کے چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ملک کے مختلف بڑے شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں ریکارڈ کیا گیا: اسلام آباد اور مظفرآباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 21، کراچی میں 23، پشاور میں 19، جبکہ کوئٹہ اور مری میں 10 اور گلگت میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھی موسم کی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ جموں اور لیہہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان علاقوں میں آج صبح درجہ حرارت یوں ریکارڈ کیا گیا: سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولا میں 10 ڈگری، شوپیاں میں 11، جموں میں 18، اور لیہہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

-- مزید آگے پہنچایے --