پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے: احسن اقبال

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اور معاشی اشاریے مثبت پیش رفت کی نشان دہی کر رہے ہیں۔

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ بینکوں کا شرحِ سود کم ہو کر 23 فیصد سے 11 فیصد پر آ چکا ہے، جو ایک خوش آئند معاشی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ ترسیلات زر بھیج رہے ہیں، جو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پاکستان کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے، جس کے تحت اربوں روپے کی سرمایہ کاری ملک میں آ رہی ہے، اور صنعتی و اقتصادی شعبے میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --