وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملک بھر کے مسافروں کو محفوظ، صاف ستھری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پشاور ریلوے ڈویژن کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے اب جدیدیت، شفافیت اور عوامی خدمت کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔