وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی قومی معیشت میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور ان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔