وزیرِ اعظم کا فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

وزیرِ اعظم کا فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے فلسطینی عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ امن کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران کہی، جہاں خطے میں امن قائم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا، جسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

وزیرِ اعظم کی ملاقاتیں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش، صدر آذربائیجان الہام علییف، وزیرِ اعظم آرمینیا نکول پاشینیان، شاہِ اردن عبداللہ دوم، شاہِ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، صدر انڈونیشیا پربووو سبیانتو، چانسلر جرمنی فریڈرک مرز، وزیرِ اعظم اسپین پیدرو سانچیز، وزیرِ اعظم اٹلی جورجیا میلونی، اور وزیرِ خارجہ سعودی عرب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال، فلسطینی عوام کی حالت زار، اور خطے میں دیرپا امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --