ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں شوگر اسٹاک اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک میں درآمد شدہ چینی کی آمد کے شیڈول کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بروقت سرکاری اقدامات اور چینی کی درآمدات کی بدولت ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، جس سے مارکیٹ میں مسلسل فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔
