ایشیا ایاز نے انڈونیشیا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونا اور چاندی کے تمغے جیت لیے

ایشیا ایاز نے انڈونیشیا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونا اور چاندی کے تمغے جیت لیے

پاکستان کی سب سے کم عمر تائیکوانڈو چیمپئن ایشیا ایاز نے جکارتہ میں منعقدہ انڈونیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک سونا اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ایشیا نے سونے کا تمغہ جاپان کی کھلاڑی اور پھر فائنل میں انڈونیشیا کی حریف کو شکست دے کر حاصل کیا، جبکہ چاندی کا تمغہ انہوں نے پہلے تھائی لینڈ کی کھلاڑی اور بعد ازاں فائنل میں ایک اور انڈونیشی کھلاڑی کے خلاف میچز کھیل کر جیتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --