پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤمعمول کے مطابق ہے،پی ڈی ایم اے 

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤمعمول کے مطابق ہے،پی ڈی ایم اے 

پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ایک بیان میں پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جاری بارشوں کے باعث دریائوں میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے تاہم فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں فی الحال پانی کا بہائو نہیں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --