مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز سمیت پاکستانی ہتھیاروں کے نظام کی مؤثر کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز سمیت پاکستان کی اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق کے دوران بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔