وزیراعظم کا بلومبرگ کی پاکستانی معیشت بارے مثبت رپورٹ کاخیرمقدم 

وزیراعظم کا بلومبرگ کی پاکستانی معیشت بارے مثبت رپورٹ کاخیرمقدم 

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے بلومبرگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ کے امکانات میں 2,200 BASIS پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے اور یہ ہمارے ملک کیلئے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ ہمارے لئے ایک اہم سنگ میل ہے اور ترقی کی جانب ہمارے سفر کی عکاس ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --