نائب وزیراعظم،سعودی وزیرخارجہ کاغزہ میں امن کیلئےسفارتی کوششوں کاجائزہ

نائب وزیراعظم،سعودی وزیرخارجہ کاغزہ میں امن کیلئےسفارتی کوششوں کاجائزہ

پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطین کے نصب العین کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کااعادہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ہفتہ کے روز ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے مسئلے کے دوریاستی حل کے ذریعے منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے قیام کیلئے عرب اور اسلامی شراکت داروں اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے غزہ میں بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی غرض سے فوری اور دیر پاجنگ بندی کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔نائب وزیراعظم نے ان کوششوں میں سعودی وزیرخارجہ کے تعمیری کردار اور اہم کوششوں کی تعریف کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --