پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے پاک-چین تاریخی دوستی میں نئے باب کا اضافہ کیا، دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید گہرا کیا۔اپنے ایک مضمون میں چینی سفیر نے صدر زرداری کے چین میں مختلف فورمز پر ہونے والی سرگرمیوں کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔سفیر نے کہا کہ چین، صدر زرداری کے دورے کے اہم نتائج پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ "مشترکہ مستقبل کی حامل پاک چین کمیونٹی" کے وژن کو مزید تقویت دی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مشترکہ ایکشن پلان 2025–2029 پر پیش رفت کی جائے گی۔جیانگ زائی دونگ نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک-چین تعاون حالیہ برسوں میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین نے پاکستان کو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ میں مدد فراہم کی، جو دونوں ممالک کے درمیان جدید سائنسی تعاون کی
