نائب وزیراعظم اورمصرکے وزیرخارجہ کا علاقائی اورعالمی پیشرفت پرتبادلہ خیال 

نائب وزیراعظم اورمصرکے وزیرخارجہ کا علاقائی اورعالمی پیشرفت پرتبادلہ خیال 

مصر کے وزیر خارجہ بدرAbdelatty نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تذویراتی باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کو شراکت داری، اعتماد اور تعاون مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کیا۔مصر کے وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران معاہدے پر پاکستان اور سعودی عرب کو مبارکباد بھی دی۔دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80 ویں اجلاس میں کثیرجہتی تعاون اورمفید بات چیت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --